: بورڈآف ڈائیریکٹر

( بی آر آر گارجین مضاربہ کی جانب سے نامزدگی)جناب محترم ایاز داؤد - چیئر مین


آپ کا پاکستان اور کینیڈا میں مالیاتی شعبہ کے امور میں وسیع تجربہ ہے، آپ بی آر آر انویسٹمنٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ میں چیف ایگیزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ بی آر آر گارجین مضاربہ کے منتظم بھی ہیں۔ آپ نے کولمبیا بزنس ، نیویارک ، امریکہ سے بی اے فنانس اینڈ منی فنانشل مارکیٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ کئی مشہور ومعروف کمپنیوں کے بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
آفس ایڈریس: 20 ویں فلور، بی آر آر ٹاور ، حسن علی اسٹریٹ ، آف: آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔

جناب محترم غضنفر الاسلام - سی –ای –او


جناب غضنفر الاسلام صاحب پاکستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انسٹی ٹیوٹ کے فیلو ممبر ہیں۔ ان کا مالیاتی اور اسٹریٹجک منیجمنٹ میں بیس سال سے زائد کا تجربہ ہے، جس میں انہیں پندرہ سالوں سے زائد اہم انتظامی عہدوں پر پیشہ ورانہ تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہیں اسلامی مالیاتی ادارے میں وسیع تجربہ ہے اور شریعہ کمپلائینٹ مالیاتی انتظامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آفس ایڈریس: 17 ویں فلور، صائمہ ٹریڈ ٹاورز-اے ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔

جناب محترم رضوان الحق - ڈائریکٹر


آپ کا فنانس کے شعبے میں وسیع تجربہ ہے، آ پ نے کئی مالیاتی اداروں میں اہم عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں، اس وقت آپ فرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں ہیڈ آف مرچنٹ بینکنگ اور سینئر ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔
آفس ایڈریس: 19 ویں فلور، صائمہ ٹریڈ ٹاورز-بی ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔

جناب محترم رضوان احمد فرید- ڈائریکٹر


آپ ایک تجربہ کار ، پیشہ وارانہ امور کے ماہر ہیں، آپ گذشتہ چالیس سالوں سے لائف انشورنس کے شعبے سے وابستہ ہیں، جن میں مارکیٹنگ اور ٹریننگ آپ کا خاصہ ہیں۔ آپ نے داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ اور ایشیاء کیئر ہیلتھ اور لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں بحیثیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرائض انجام دیئے ہیں۔
آفس ایڈریس: ریٹائرڈ۔

جناب محترم معین رانا - ڈائریکٹر ( بینک آف خیبر کی جانب سے نامزدگی)


آپ گذشتہ 35 سالوں سے قومی و بین الاقوامی بینکس میں کارپوریٹ بینکنگ اینڈ آپریشنز میں فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں ، اس وقت آپ بینک آف خیبر میں بطور گروپ ہیڈ آپریشنز اینڈ سپورٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ ہول سیل بینکنگ جس میں: ٹریڈ فنانس، کیش منیجمنٹ، ٹریژری آپریشنز، کریڈٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ ریٹیل بینکنگ آپریشنز، سینٹرلائزڈ لائیبلیٹی اینڈ لینڈنگ آپریشنز، برانچ بینکنگ بشمول اسلامک بینکیگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔مزید اس دوران آپ نے سائبر سیکورٹی پر بھی کام کیا ہے، آپریشنل رسک اینڈ ورک فلو پر بھی کام کیا ہے۔
آفس ایڈریس:بینک آف خیبر - ہیڈ آفس ، آپریشنز اینڈ سپورٹ گروپ، سکستھ فلور ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ 34، دی مال، پشاور کینٹ ، پشاور

ڈائریکٹر


محترمہ تارا عذرا داؤد - ڈائریکٹر

مس عذرا ۲۰۰۳؁ ء سے 786 انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ آپ کو عالمی مالیات کا وسیع تجربہ ہے ،جس میں شریعت کے مطابق مالی امور کی ترقی بھی شامل ہے۔آپ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کی بورڈ ممبر ہیں۔
آفس ایڈریس: جی ۳، گراؤنڈ فلور ، بی آر آر ٹاور ، حسن علی اسٹریٹ ، بلمقابل: آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔